• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنابٹ مقتولہ سدرہ کے گھرگئیںاہل خانہ کوانصاف کی یقین دہانی

لاہور(خصوصی نمائندہ،اپنے نامہ نگارسے) پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے گجر کالونی میں 16 سالہ مقتولہ سدرہ کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس دلخراش واقعے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ کو مکمل قانونی معاونت اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے فوری انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ہم ایسے سفاک جرائم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ سدرہکو اس کے والد بشیر احمد نے اپنے بھائیوں محمد عمران اور جبار کے ساتھ مل کر گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا۔
لاہور سے مزید