• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان نیشنل پارٹی ملازمین کیساتھ کھڑی ہے، ساجد ترین

کوئٹہ(پ ر)بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ سے چیئرمین واحد بلوچ کی رہائش گاہ پربلوچستان گرینڈ الائنس کے نمائندہ وفدنے ملاقات کی ، اس موقع پر بی این پی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری آغا حسن بلوچ اورر دیگر موجود تھےجبکہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے سیکرٹری جنرل حاجی اصغر بنگلزئی، حاجی شفا مینگل، رئیس درمحمد لانگو اور دیگر شامل تھے، وفد نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ اور احتجاجی تحریک سے بی این پی قیادت کو آگاہ کیا۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے یقین دلایا کہ بی این پی ان کے مطالبات کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن پلیٹ فارم پر ان کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر فورم پر ملازمین کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رینگے۔
کوئٹہ سے مزید