کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹرز نے ملک کے لئے دوسراگولڈ اور ایک برانز میڈل جیت کر اپنے تمغوں کی تعداد تین کرلی۔ دوحا میں 50 سال کی کیٹگری میںرشید خان نے 89 کے جی میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ انہوں نے اسنیچ میں 80 کلو گرام جب کہ کلین اینڈ جرک میں 90 کلو گرام ویٹ اٹھا کر کامیابی حاصل کی۔ 51 سالہ عبدالمالک نے نے ٹوٹل 193 کلو گرام وزن اٹھاکر برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے اسنیچ ایونٹ میں 93 اور کلین اینڈ جرک میں 100 کلو گرام وزن اٹھایا۔