• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ ٹو کرکٹ فائنل: ساحر ایسوسی ایٹس کی پہلی اننگز میں برتری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم آئی ٹی سلیوشنز کی ٹیم پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو فائنل کی پہلی اننگز میں 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں ایم آئی ٹی سلیوشنز نے جمعے کو46 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی لیکن وہ صرف 89 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوسکی ، ساحر ایسوسی ایٹس کو پہلی اننگز میں 137 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔شاہد علی نے4 وکٹیں حاصل کیں ۔ دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر ساحر ایسوسی ایٹس نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنائے تھے، اس کی مجموعی برتری 189 رنز کی ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید