• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم جمعے کی نماز کے بعد لاہور کی مسجد کے باہر مداحوں سے الجھ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں بیچ سڑک پر نوجوان مداحوں سےالجھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مداح سابق کپتان کو گھیرے ہوئے ہیں اور کرکٹر تلخ لہجے میں انہیں کچھ کہہ رہے ہیں، با براعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ فینز سے الجھنے کا واقعہ نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔ ’ بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا۔ نماز کے بعد باہر آکر بابر اعظم نے سختی سے منع کیا اور وہاں سے غصے والے انداز میں روانہ ہوگئے۔

اسپورٹس سے مزید