کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساحر ایسوسی ایٹس نے ایم آئی ٹی سلیوشنز کے خلاف پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے فائنل کی دوسری اننگز میں فہد عثمان کی سنچری سے 7 وکٹوں پر367 رنز بناکر 504 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں چار روزہ فائنل کے تیسرے دن ساحر ایسوسی ایٹس نے اپنی دوسری اننگز 52 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی ۔ فہدعثمان نے 8 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 158 رنز اسکور کیے۔رضاء اللہ اور کلیم اللہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اگر یہ فائنل ڈرا بھی ہوگیا تب بھی ساحر ایسوسی ایٹس پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر فاتح قرار پائے گی اور وہ آئندہ سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کھیلنے کی اہل ہو گی۔