کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے کوالالمپور میں 15 سے 21 جون کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت کیلئے ٹیم سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کے سپرد کردی۔ ان کی نگرانی میں اسلام آباد میں تربیتی کیمپ جاری ہے ۔ وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم سلیکشن کریں گے۔ پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔