• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسپورٹس بورڈ ارشد ندیم کو 20، کوچ کو چھ لاکھ روپے انعام دے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے پر نئی اسپورٹس پالیسی کے تحت ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کو کم از کم 20لاکھ اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو چھ لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی، اس ایونٹ کی تیاری کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے مسلسل سہولیات، پیشہ ورانہ تربیت، اور اعلیٰ معیار کی رہائش و غذا کی مکمل سہولت بھی فراہم کی گئی،وہ اپنے کوچ سلمان اقبال بٹ کے ہمراہ پیرس اولمپکس کے بعد سے پی ایس بی کوچنگ سیٹر لاہور میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نیشنل ٹریننگ کیمپ میں باقاعدگی سے تربیت حاصل کر رہے تھے ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان ا سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ کی خصوصی ہدایات پر ارشد ندیم کے لئے ویٹ ٹریننگ اور جم کے لئے ایک مخصوص ہال مختص کیا گیا تھا تاکہ ارشد ندیم کو عالمی معیار کی تربیتی سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

اسپورٹس سے مزید