• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ پاکستان کے مزید دو گولڈ میڈلز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے آخری روز ہفتے کو پاکستان نے مزید دو طلائی تمغے جیت لیے اور ایونٹ میں پاکستان نے 8 گولڈ میڈلز جیتے، دوحا میں آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں فرقان انور نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔ عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں گولڈ میڈل جیتا، مردوں کے ایج گروپ 35 کی ویٹ کیٹیگری 109 میں پاکستان کے عثمان راٹھور نے برانز میڈل جیتا۔ عثمان امجد راٹھور نے مجموعی طور پر 282 کلو وزن اٹھاکر برانز میڈل اپنے نام کیا۔

اسپورٹس سے مزید