• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب کی اشتہاری آمدنی میں ریکارڈ اضافہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف ٹیکنالوجی کمپنی الفابیٹ انکارپوریشن کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کا اشتہارات کی مارکیٹ میں غلبہ برقرار ہے۔

یوٹیوب کی اشتہاری آمدنی 2025ء کی دوسری سہ ماہی میں تقریباً 10 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی۔

الفابیٹ کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی سہ ماہی آمدنی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے اشتہارات سے 9 ارب 80 کروڑ ڈالرز کمائے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں اشتہارات سے کمائے گئے 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے 13 فیصد زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل نے اس سہ ماہی میں یوٹیوب کی اشتہارات سے ہونے والی آمدنی کا تخمینہ تقریباً 9 ارب 60 کروڑ ڈالرز لگایا تھا یعنی موجودہ اعداد و شمار اس تحمینے سے بھی زیادہ ہیں۔

اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں اضافہ مارکیٹ میں یوٹیوب کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی وجہ وہ کوششیں ہیں جو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے حالیہ برسوں کے دوران لوگوں کو ٹی وی سے ڈیجیٹل میڈیا کی طرف منتقل ہوتے ہوئے دیکھ کر کیں۔

سامعین کی تعداد کی پیمائش کرنے والی فرم نیلسن ہولڈنگز کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے مسلسل تیسرے مہینے میں ٹی وی کے ناظرین کے زمرے میں اپنی برتری برقرار رکھی۔

اس رجحان کو ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ اسٹریمنگ سروسز براڈکاسٹ نیٹ ورکس کے لیے مخصوص اشتہارات کی مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے تیزی سے مقابلہ کرتی نظر آ رہی ہیں۔

یوٹیوب کی اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسے کے نیٹ فلکس، ایچ بی او میکس اور ایمازون پرائم نے بھی اشتہارات کی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید