• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام صارفین نئے فیچر سے خوفزدہ، بچنے کا طریقہ بھی موجود

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انسٹاگرام صارفین اس نئے فیچر سے سخت پریشان و خوفزدہ ہیں جو آپ کے دوستوں کو آپ کی لائیک کی ہوئی پوسٹس دکھا سکتا ہے، خوش قسمتی سے اس سے بچنے کا ایک آسان طریقہ بھی موجود ہے۔

انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروادیا، اب آپ کو سوشل میڈیا پر ریلز لائیک کرتے ہوئے محتاط رہنا پڑے گا کیونکہ آپ جو بھی لائیک کر رہے ہیں وہ آپ کے دوست دیکھ سکیں گے۔

انسٹاگرام ریلز میں ’فرینڈز‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جہاں آپ اپنے دوستوں کی لائیک کی گئی ریلز دیکھ سکیں گے، اسی طرح آپ کے دوست آپ کی لائیک کی گئی ریلز دیکھ سکیں گے۔

اس نئے فیچر سے صارفین ناخوش نظر آ رہے ہیں، بعض کا خیال ہے کہ یہ فیچر ان کی پرائیویسی کے خلاف ہے کچھ کا خیال ہے کہ یہ فیچر شرمندگی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ہم کیا دیکھ رہے ہیں؟ کیا لائیک کر رہے ہیں؟ یہ دنیا کو پتہ چلنا پرائیویسی کے سخت خلاف ہے۔

یہ اپ ڈیٹ جو امریکا میں پہلے ہی دستیاب ہے اور اب دنیا بھر میں پیش کی جا رہی ہے، آپ کے دوستوں کو ایک مخصوص ٹیب میں وہ ویڈیو پوسٹس دیکھنے کی اجازت دیتی ہے جو آپ نے لائیک کی ہوں، تاہم اس نئے فیچر کو صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا جا رہا ہے۔

کچھ ناراض صارفین اسے پرائیویسی میں مداخلت اور شیطانی فیچر قرار دے رہے ہیں کیونکہ یہ ممکنہ طور پر آپ کی کسی حد تک قابلِ اعتراض سرگرمیوں کو ظاہر کر سکتا ہے۔

ایک صارف نے ایکس پر لکھا ہے کہ انسٹاگرام ریلز میں ایک ایسا ٹیب ہونا جو یہ دکھائے کہ آپ کے دوستوں نے کیا لائیک کیا ہے، بہت خوفناک ہے۔

ایک اور شخص نے پوسٹ کیا کہ انسٹاگرام پر لائیک بائی فرینڈز ٹیب کون چلاتا ہے اور وہ کیوں چاہتا ہے کہ میں مر جاؤں؟

خوش قسمتی سے، اس سے بچنے اور اس فیچر کو بند کرنے کا ایک طریقہ موجود ہے۔

انسٹاگرام 2010ء میں ایک سادہ فوٹو شیئرنگ ایپ کے طور پر شروع ہوا تھا، لیکن میٹا کی جانب سے یہ تازہ ترین اپ ڈیٹ صارف کے تجربے میں ایک نیا اضافہ ہے جس سے صارفین کی اکثریت ناخوش ہے۔

فی الحال یہ فیچر صرف ریلز یعنی ٹِک ٹاک کی طرح کی مختصر ویڈیو کلپس کی گیلری پر لاگو ہوتا ہے، تصاویر پر نہیں یعنی جب صارفین کسی ریل کو دیکھ کر لائیک کریں تو ان کے دوست جان پائیں گے کہ یہ ریل انہوں نے لائیک کی ہے البتہ تصاویر پر یہ فیچر لاگو نہیں ہوتا۔

جب آپ ایپ کے نیچے موجود ریلز آئیکون پر ٹیپ کرتے ہیں جو پلے ایرو والے چھوٹے مربع سے ظاہر ہوتا ہے تو آپ کو اوپر دو آپشنز نظر آئیں گے، پہلا آپشن ’ریلز‘ کلپس کو معمول کے مطابق دکھاتا ہے، لیکن دوسرا آپشن ’فرینڈز‘ صرف وہ ویڈیو کلپس دکھاتا ہے جو آپ کے دوستوں نے لائیک کیے ہوں۔

اس سے بائیں جانب نیچے ان دوستوں کی پروفائل تصویر نظر آنے کی بدولت یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں کس نے لائیک کیا ہے۔

مزید یہ کہ اگر آپ ان کی پروفائل تصویر پر ٹیپ کرتے ہیں تو آپ انہیں ایک پیغام بھیج سکتے ہیں، ان کی لائیک کردہ ریل کے بارے میں کچھ بتانے کے لیے، بدلے میں آپ کے دوست بھی آپ کی لائیک کی ہوئی ویڈیوز کے ساتھ ایسا ہی کر سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ نادانستگی میں اپنے دوستوں کے سامنے اپنے بارے میں اس سے زیادہ ظاہر کر سکتے ہیں جتنا آپ چاہتے تھے۔

خوش قسمتی سے کسی کو بھی آپ کی لائیک کی ہوئی ریلز یا آپ کے کیے گئے تبصروں کو دیکھنے سے روکنے کا ایک آسان طریقہ موجود ہے۔

انسٹاگرام پر سیٹنگز پر جائیں جہاں 3 افقی لکیروں سے ظاہر ہوتا ہے اور ’ہو کین سی یور کونٹینٹ‘ (آپ کا مواد کون دیکھ سکتا ہے) کے عنوان تک نیچے اسکرول کریں، اس کے بعد ’فرینڈز‘ ٹیب میں ’ایکٹیو ان فرینڈز‘ ٹیب پر ٹیپ کریں اور پھر سیٹنگ کو ’نو ون‘ پر تبدیل کر دیں۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے جنوری میں ایک ویڈیو پوسٹ میں ریلز پر لائیکس ظاہر ہونے کا اعلان کیا تھا، لیکن اوپر موجود نیا فرینڈز ٹیب اب دنیا بھر میں پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ انسٹاگرام صرف ایک آرام دہ تجربہ نہ ہو بلکہ ایک شراکت دارانہ، ایک سماجی تجربہ ہو، جہاں آپ حقیقت میں اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی دلچسپیوں کو تلاش کریں۔

اس کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ اس موقع پر میں سوچ رہا ہوں کہ کیا یہ چاہتے ہیں کہ لوگ ایپ کا استعمال ہی چھوڑ دیں؟

کسی اور نے اس فیچر کو تھوڑا سا پرائیویسی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے دوست وہ سب کچھ دیکھیں جو میں لائیک کرتا ہوں اور مجھے یہ دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ کیا لائیک کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کچھ ہے، تو میری رائے میں، یہ لوگوں کو پوسٹس لائیک کرنے سے روکے گا، جس سے انگیجمنٹ میں مزید کمی آئے گی۔

انسٹاگرام نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ ریلز اور تصاویر کو ری پوسٹ کرنے کی صلاحیت بھی متعارف کرا رہا ہے، جو ایکس کے صارف کے تجربے کی طرح ہے کہ اگر کوئی ریل یا انسٹاگرام تصویر ہے جس کی آپ تائید کرنا چاہتے ہیں، تو آپ ایک نئے ری پوسٹ آئیکون (جس میں دو گھومتے ہوئے تیر ہیں) پر ٹیپ کر سکتے ہیں، جس سے آپ کی ری پوسٹس آپ کی پروفائل پر ایک نئے ٹیب میں ظاہر ہوں گی، انسٹاگرام کے مطابق یہ آپ کی اپنی ذاتی ہائی لائٹ ریل کی طرح ہو گی۔

شاید ستم ظریفی یہ ہے کہ ایلون مسک کی زیرِ ملکیت سوشل میڈیا ایپ ایکس نے گزشتہ سال صارفین کی لائیکس کو چھپانا شروع کر دیا تھا تاکہ کینسل کلچر کے متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ایون مسک کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی اس لیے نافذ کی گئی تھی تاکہ لوگ بغیر کسی خوف کے پوسٹس کو لائیک کر سکیں۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید