• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے بی گورک: ایلون مسک کا بچوں کیلئے خصوص اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کرنے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے بچوں کے لیے خصوصی اے آئی چیٹ بوٹ ’بے بی گورک‘ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم ’بے بی گروک‘ کے نام سے بچوں کے لیے ایک الگ چیٹ پوٹ بنانے جا رہے ہیں جو کہ بچوں کے لیے موزوں مواد فراہم کرے گی۔

ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں اس نئے چیٹ بوٹ کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔

تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ اس چیٹ بوٹ کا استعمال آسان  ہوگا لیکن والدین اور اساتذہ کے لیے فلٹر کیا گیا ہوگا جو اپنے بچوں کے لیے ایک محفوظ تجربے کے خواہاں ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید