• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: چیلنجرز کے خلاف ٹائی میچ کے بعد انوینسیلبز کامیاب

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچوں میں کانکررز اور انونسیبلز کی کامیابی حاصل کرلی۔نیشنل باسٹیڈیم میں چیلنجنرز اور انونسیبلز کا میچ ٹائی ہوگیا جس کے بعد انونسیبلز نے سپر اوور میں2 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں9 وکٹوں پر145 رنز بنائے۔نتالیہ پرویز 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔تانیہ سعید، صائمہ ملک اور عمیمہ سہیل کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔انونسیبلز نے جواب میں 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔ عائشہ ظفر 54 اور کپتان منیبہ علی 41 رنز کے ساتھ نمایاں ۔دونوں کے درمیان 92 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ رہی۔آخری اوور میں ارم جاوید نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگاکر میچ ٹائی کردیا۔وہ دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔سپر اوور میں انونسیبلز نے ایک وکٹ پر12 رنز بنائے۔چیلنجرز کی ٹیم سپر اوور میں 10 رنز بناسکی۔عائشہ ظفر نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا ۔اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں کانکررزنے اسٹرائیکرز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔اسٹرائیکرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں صرف 67 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ام ہانی 23 رنز بناکر ٹاپ اسکورررہیں۔حمنہ بلال اور عروب شاہ نےدو دو وکٹیں حاصل کیں۔کانکررز نے مطلوبہ اسکور 10 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان پر پورا کرلیا۔سائرہ جبین 42 اور حفصہ خالد23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ۔سائرہ جبین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اسپورٹس سے مزید