• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل ٹیموں کو بھارتی بورڈ کی کل تک پلیئر جمع کرنیکی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل ٹیموں کو 13مئی تک کھلاڑیوں کو جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑی واپس بھارت جانے کو تیار نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کنگز کے علاوہ تمام فرنچائزز کو اپنے اپنے سنٹرز پر اکٹھے ہونے کا کہا گیا ہے ۔ بھارتی بورڈ نیا شیڈول جلد از جلد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ آسٹریلوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پی ایل کیلئے آسٹریلوی کھلاڑی بھارت جانے سے انکار کر سکتے ہیں ، البتہ میچز کا انعقاد جنوبی بھارت میں ہوا تو جانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ آئی پی ایل میں حصہ لینے والے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے کچھ اراکین ہفتے اور اتوار کو وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ واپس آنے کیلئے غیر یقینی کا شکار ہیں ان پر یہ بھی دباؤ ہے کہ واپس نہ گئے آئندہ ایڈیشنز میں مشکل ہو سکتی ہے۔ کھلاڑی جو بھی فیصلے کرتے ہیں ،کرکٹ آسٹریلیا اس کا دفاع کرے گا ۔ شیڈول میں تبدیلی ٹیسٹ کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرز کیلئے مشکل پیدا کر سکتی ہے۔ آئی پی ایل شیڈول ٹائم سے آگے بڑھی تو انہیں نیا این او سی لینا پڑے گا۔

اسپورٹس سے مزید