• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بمراہ بھارتی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے دستبردار، شبھمن گل اور پنت میں مقابلہ

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے فیورٹ جسپریت بمراہ نے اس دوڑ دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اب شبھمن گل اور رشبھ پنت میں مقابلہ ہے ۔ بمراہ نے اس فیصلے کے پیچھے اپنی فٹنس اور طویل مدتی کرکٹ کی منصوبہ بندی کو وجہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بحیثیت فاسٹ بولر کپتانی کے اضافی بوجھ سے کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ 25 سالہ شبھمن گل کی زیر قیادت گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ سچن ٹنڈولکر نے بھی ان کی قیادت کے معترف ہیں ۔روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو اب نئے قائد کا انتخاب کرنا ہے ۔
اسپورٹس سے مزید