• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹیرینز کیلئے بلاک کی تخصیص کو آئندہ بجٹ میں جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کے تحت پارلیمنٹیرینز کے لیے بلاک کی تخصیص کو آئندہ بجٹ 2025-26 میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کے لیے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں میں 50 ارب روپے مختص کیے ہیں اور رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں 48 ارب روپے کی کل اجازت میں سے 35 ارب روپے استعمال کیے ہیں۔ ابتدائی طور پر، ایس اے پی کی تخصیص 72 ارب روپے تھی، لیکن رواں مالی سال کے لیے اسے کم کر کے 50 ارب روپے کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید