• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پاک میڈیا سینٹر کا ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کو خراج تحسین

پاکستانی ہائی کمشنر برائے لندن ڈاکٹر محمد فیصل(فائل فوٹو)۔
پاکستانی ہائی کمشنر برائے لندن ڈاکٹر محمد فیصل(فائل فوٹو)۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور بین الاقوامی تنظیم پاک میڈیا سینٹر نے پاکستانی ہائی کمشنر برائے لندن ڈاکٹر محمد فیصل کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کے حق میں زبردست لابنگ کی تھی۔

اس دوران ڈاکٹر فیصل نے ایک بہترین اور تجربہ کار سفارت کار ہونے کا ثبوت دیا اور جہاں برطانوی ارک پارلیمنٹ  سے ملاقاتیں کیں وہیں وہ برطانوی حکومت کے اندرونی سرکل میں بھی داخل ہوئے اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر کے برطانوی حکام کو پاکستان کے حق میں قائل کیا، جس کی وجہ سے بھارت سخت گھبراہٹ کا شکار ہوا۔

برٹش حکومت کی طرف سے پاکستان کی حمایت کا یقین دلانے اور بھارت کے خلاف بیان دلوانا ڈاکٹر فیصل کی بہترین سفارت کاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آج برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ایک سازگار ماحول اور بہترین دوستانہ تعلقات قائم ہو چکے ہیں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر اور ڈاکٹر فیصل نے مل کر کمیونٹی کو درپیش مسائل بھی حل کر دیے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان آئیڈیل تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر فیصل کی قومی خدمات اور جنگ کے دوران دن رات کی محنت کو سامنے رکھتے ہوئے انھیں قومی ایوارڈ دیا جائے۔

ڈاکٹر فیصل جیسے محب وطن اور نڈر سفارت کار پاکستان کا اثاثہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ پاک میڈیا سینٹر نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ تقریبات کا اہتمام کریں، جشن منائیں اور پاکستان کے لیے اظہار تشکر کے لیے اکٹھے ہوں۔ پاکستان کے حق میں لابنگ کا سلسلہ جاری رکھیں اور اپنے دشمن سے ہوشیار رہیں۔

انھوں نے کہا اپنے ازلی دشمن بھارت کے انسان دشمنی پر مبنی ارادے بے نقاب کریں اور اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ سے ملیں، ان سے رابطہ میں رہیں کیونکہ مکار بھارت کسی وقت بھی اپنی مکاری کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اس لیے اوورسیز پاکستانی متحد ومنظم ہو کر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو جائیں، پاکستان کی سیاست کے ذریعے اپنا وقت ضائع نہ کریں جس ملک میں رہ رہے ہیں اس ملک میں مقامی سیاست کریں اور پاکستان کے نام پر متحد ہو کر اپنے پاکستان کے نام کو اجاگر کریں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید