• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا جشن کل یورپی پارلیمنٹ کے سامنے منایا جائے گا

برسلز میں واقع یورپی پارلیمنٹ—فائل فوٹو
برسلز میں واقع یورپی پارلیمنٹ—فائل فوٹو

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد برسلز میں کل 14 مئی کو ساڑھے 3 بجے افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور یومِ تشکر کے سلسلے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی مل کر یورپی پارلیمنٹ کے سامنے فتح کا جشن منائے گی۔

یومِ تشکر میں بیلجیئم بھر سے کمیونٹی بھرپور تعداد میں شرکت کر کے اپنے شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کرے گی۔

پروگرام کی قیادت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر کریں گے۔

14 مئی کو اس جشن میں کمیونٹی کے تمام سنجیدہ حلقوں کی اہم شخصیات بھرپور شرکت کریں گی۔

پروگرام میں 6، 7، 8 مئی کو شہید ہونے والے معصوم عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید