• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن نے گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا، PTI

پشاور(آئی این پی) پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ مقامی سیاست سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے کچھ خدشات تھے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کوخدشات دور کرنیکی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔شیخ وقاص اکرم کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پہلے پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا اور پھر انکار کردیا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ انتخابی اتحاد جب ہوتے ہیں تو کچھ لے دے ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید