اسلام آباد (فاروق اقدس) شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ پر پابندی کے بعد بنگلہ دیش کے سابق صدر محمد عبدالحامد رات 3بجے ہنگامی بنیادوں پر اپنی ”دھوتی میں ہی“ ملک سے فرار ہوگئے ہیں جس کے بعد عبوری حکومت نے فوری تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق سابق بنگلہ دیشی صدر محمد عبدالحامد رات کے 3 بجے ڈھاکہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تھائی ایئرویز کی پرواز پر سوار ہو کر ملک سے فرار ہوئے ، ان کے اچانک ملک چھوڑ کر جانے کا جب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو علم ہوا تو فوری ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے، جن میں افسران کی معطلی، تبادلے اور ساتھ ہی ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔