• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR، گریڈ 19کے افسرکو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سنشور کی سزا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) FBR، گریڈ 19کے افسرکو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سنشور کی سزا ، بدنیتی ثابت نہ ہونے پرمحمد شہزاد خان کے خلاف بڑی سزا کی بجائے نرمی برتی گئی، نوٹیفکیشن جاری ،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن نمبر 1019-C-I/2025 جاری کیا جس میں گریڈ 19 کے پاکستان کسٹمز سروس کے افسر محمد شہزاد خان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ سنایا گیا ۔ محمد شہزاد خان اس وقت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سیکرٹری کے طور پر تعینات ہیں جبکہ وہ اس سے قبل کلکٹریٹ آف کسٹمز (اپریزل)، کوئٹہ میں ایڈیشنل کلیکٹر کے طور پر تعینات تھے۔ ان پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے کوئٹہ میں چارج چھوڑنے کے بعد غیر مجاز طور پر تین آرڈر ان اوریجنل جاری کیے۔اس بنیاد پر ان کے خلاف سول سرونٹس (ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت 26 نومبر 2024کو انکوائری کا حکم جاری کیا گیا اور "بدعنوانی" اور "مس کنڈکٹ" کے الزامات پر مشتمل چارج شیٹ دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید