اسلام آباد( نمائندہ جنگ)ایوان بالا میں کیپٹو پاور پلانٹ لیوی بل 2025پیش کردیا ،بل ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیش کیا ،ایوان میں موجود پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے بل پیش کرنے کی مخالفت کی گئی ۔ بل کے حوالے سے سینیٹ اپنی سفارشات دے سکتی ہے، اسحاق ڈار ، ایوان کی مزید کارروائی جمعراتتک ملتوی ،بدھ کو ایوان بالا میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے منی بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس بل کے حوالے سے سینیٹ اپنی سفارشات دے سکتی ہے، ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہاکہ اس بل کے حوالے سے بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں نے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ آج 10بجے تک اراکین اپنی سفارشات دے سکتے ہیں اور یہ سفارشات اسی بل سے متعلق ہونی چاہیے یہ تجاویز سینیٹ خزانہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی اور کمیٹی اپنی رپورٹ آج ایوان میں پیش کرے گی انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ ایڈوائزری کمیٹی میں ہوا اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ ایوان میں اس بل کی مخالفت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کی کارروائی جمعرات شام ساڑھے تین بجے تک ملتوی کردی۔