• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکوڑہ خٹک میں بجلی چوروں کے خلاف پیسکو کی کامیاب کارروائی

پشاور(جنگ نیوز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اشفاق خان اور ایس ڈی او اکوڑہ خٹک اعظم جان کی نگرانی میں سب ڈویژنل سٹاف کے ہمراہ گل بہار مین جی ٹی روڈ اکوڑہ خٹک میں فصیح فارمیکا سینٹر کو براہ راست کنکشن لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ آل حافظ کار واش اور ریحان قادر جم سینٹر کے میٹرز ٹیمپرڈ پائے گئے جبکہ دیگر کئی میٹرز شَنٹڈ، اوپن اور واش کئے گئے جنہیں فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ بجلی کی فراہمی موقع پر منقطع کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ موقع پر ہی 4لاکھ 20ہزار روپےاسسمینٹ بل اور 4لاکھ 10ہزار روپے اریئر بلز کی مد میں وصول کئے گئے۔
پشاور سے مزید