دالبندین(نمائندہ جنگ) ائیرپورٹ روڈ پر جمعرات کی صبح پولیس چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بالاچ اور صفی اللہ شہید جبکہ ڈی ایس پی زخمی ہو گیا جوابی کارروائی پر ایک ملزم ہلاک اوردوسرا زخمی ہوگیاایس پی چاغی کے مطابق ملزمان نےگزشتہ ہفتے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جن کی گرفتاری کیلئے خفیہ اطلاع پر چھاپے دوران فائرنگ کی گئی۔