• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینالز کا منصوبہ سندھ کے عوام کو کسی صورت قابل قبول نہیں، جی ڈی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے) کی کور کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پیر صاحب پگارا کی صدارت میں راجہ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں پیر سید صدر الدین شاہ راشدی، مرتضی خان جتوئی، سید زین شاہ، ڈاکٹر صفدر علی عباسی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سید مظفر حسین شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، احسان جتوئی، راحیلہ مگسی، مظہر راہوجو، مظفر بروہی، سائرہ بانو اور ارباب ابراہیم، سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ کی عوام کو جانب سے کینالز کے منصوبہ کے خلاف تاریخی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا جس میں سندھ کے سیاسی ورکرز، دانشور وکلا طلبہ آبادگار اور ہاریوں نے لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر آ کر دریائے سندھ پر اپنے پانی کے حق کو تسلیم کرنے کے لیے تاریخی جدوجہد کی،جی ڈی اے قیادت نے اس بات پر غیر متزلزل یقین کا اظہار کیا کہ سندھ میں کینالز کا منصوبہ سندھ کے عوام کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید