اسلام آباد(ایجنسیاں)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےاعتراف کیاہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں سب سے کم درجے پر ہےجبکہ وزیرپارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاکہنا ہے کہ جب اپنے لوگ دوسرے ممالک کی پارلیمانوں میں اپنے ہی وطن کے خلاف قراردادیں منظور کرائیں گے تو ایسا ہی ہوگا‘ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بہت بڑھ گئی ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی طرف سے پیش کردہ جواب میں بتایا گیا کہ اس وقت پاکستانی پاسپورٹ پر صرف35ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے جو بین الاقوامی سطح پر ایک کمزور پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے۔