لاہور(خبرنگار) مسلح افواج سے اظہاریکجہتی اوربھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی کانفرنس اور ریلی نکالی گئی ، صدارت جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کی ،انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے بھارت کوایسا منہ توڑ جواب دیا ہے کہ اب مودی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا ،مولانا محمد عاصم مخدوم ،رائے حسن ظفر، مولانا حافظ محمد زبیر ورک، مولانا حافظ عبد الوحید شاہد ،مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر قاسم علی قاسمی، پروفیسر محمود غزنوی ،مولانا اسلم صدیقی اوردیگرعلماء نے خطاب کیا ،شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں ،رکشہ یونین نے بابو صابو موٹر وے چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر رانا شمشاد، حاجی شیر علی سمیت دیگر نے خطاب کیا، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز نے یوم تشکر منایا۔ قیا دت بر یگیڈیئر (ر) علا ؤ الدین اور وائس چانسلر میری ٹوریئس پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس نے کی۔