لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے انسپکٹرز کے عہدے پرترقی پانیوالے 37 افسر وں کو رینک لگائے۔ ان میں راولپنڈی کے 30، ساہیوال کے5 اور سرگودھا کے 2 افسر شامل ہیں۔ آئی جی نےکہاکہ ایس پی رینک کی 30 اور ڈی ایس پی رینک کی 70 سے زائد سیٹوں پر بھی پروموشنز ہوں گی ،مزید برآں 7 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 1 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار روپے فنڈز جاری کر دئیے ۔ راجن پور پولیس نے کچہ میں مغوی عنصر ڈاہا کوبحفاظت بازیاب کروا لیا ہے، صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ۔