لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ویمن پارلیمنٹری کاکس کا اجلاس،خواتین اراکین اسمبلی نے اختیارات اور فندز کے حصول کے لئے مطالبات پیش کر دئیے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہم ویمن کاکس کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ معاشرتی اور قانونی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے۔