پشاور ( جنگ نیوز ) این سی 45 تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر خرم اعوان نے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ بیرسٹر گوہر خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹاکر علیمہ خان کو چیئرپرسن بنایا جائے ۔ موجودہ چیئرمین بانی قائد عمران خان کی رہائی پر بالکل توجہ نہیں دے رہے ان کو اپنی چیئرمین شپ سے مطلب ہے ۔ عمران خان بغیر کسی وجہ پابند سلاسل ہیں۔ عمران خان کو رہا کرکے علیمہ خان کوچیئرپرسن بنایا جائے۔