• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بتایا جائے حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ راہول گاندھی نے سوال اٹھا دیا

راہول گاندھی—فائل فوٹو
راہول گاندھی—فائل فوٹو

بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کے بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنا جرم ہے، وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کُھلے عام اس بات کو تسلیم کیا ہے۔

راہول گاندھی نے حکومت سے سوال کیا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کا کون مجاز تھا؟

انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟

واضح رہے کہ جے شنکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان پر حملوں سے پہلے پاکستان کو بتا دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید