• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی کا دریاؤں کا بہاؤ کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں کی پلاننگ کرنے کا حکم

بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی : فوٹو فائل
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی : فوٹو فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دریائے چناب، جہلم اور سندھ سے پانی کا بہاؤ کم کرنے کےلیے نئے منصوبوں کی پلاننگ تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے زیرِ غور منصوبوں میں دریائے چناب پر بنی رنبیر نہر کی لمبائی 120 کلومیٹر تک دُگنا کرنا بھی شامل ہے، نہر کی توسیع پر بات چیت کے بارے میں پہلے کچھ بھی رپورٹ نہیں ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رنبیر نہر کی توسیع کے بعد 150 کیوبک میٹر فی سیکنڈ پانی موڑا جا سکے گا جو اس وقت تقریباً 40 کیوبک میٹر سے زیادہ ہے، نہر کی توسیع میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت میں رنبیر نہر کی توسیع پر بات چیت پچھلے مہینے شروع ہوئی اور جنگ بندی کے بعد بھی جاری ہے۔

بھارتی وزیراعظم آفس، پانی اور خارجہ امور کی وزارتوں اور ہائیڈرو پاور کمپنی نے خبر ایجنسی کو اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید