• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کاجعلی و غیر معیاری ادویات کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزارت صحت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جعلی اور غیر معیاری ادویات کے انسداد کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،یہ مہم نیشنل ٹاسک فورس چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آ باد انتظامیہ ‘حکومت آ زاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اشتراک عمل سے چلائے گی۔ ادویات کے نمونے حاصل کئے جائیں گے،ملوث افراد یا ادروں کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں گے ، غیر رجسٹرڈ اور ڈرگ نیٹ ورکس کو توڑنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جا ئے گی،حکومت کا فیصلہ ،ذرائع کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال کی زیرصدارت حالیہ اجلاس میں وفاقی اور صو بائی حکومتوں نے اس مہم کیلئے ٹی او آرز پر اتفاق کرلیا ہے۔ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر ذیشان نذیر بجار نے نیشنل ٹاسک فورس کا با ضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ ذیشان نذیر بجار کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر وزارت صحت نے گریڈ انیس سے بیس میں ڈرگ کنٹرولر \ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ نیشنل ٹاسک فورس کی جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف مہم ایک ماہ جاری رہے گی ۔
اہم خبریں سے مزید