کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے تحت حیدرآباد میں 3 روزہ یوتھ امپاورمینٹ سمٹ سندھ پروگرام 23 سے 25 مئی تک سندھ میوزیم حیدرآباد میں ہو گا۔ اس تین روزہ ایونٹ کا بنیادی مقصد صوبے کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں بااختیار بنانا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔