• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں ترقی و خوش حالی کیلئے شاندار موقع ہے، سعودی وزیر مملکت

ریاض(شاہدنعیم) سعودی وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے بغداد میں منعقدہ عرب لیگ کے 34ویں سربراہی اجلاس میں اپنی حکومت کا موقف پیش کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ریاض کے دورے کے دوران شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان، شام میں بحالی، ترقی، تعمیرِ نو اور خوش حالی کے لیے ایک شان دار موقع ہے۔ الجبیر نے اسرائیلی حملوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب شام کی سرزمین پر صہیونی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ انھوں نے شام کو در پیش سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے شامی حکومت کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید