پشاور (نیوز ایجنسیاں)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کردی جسکے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے 284 واقعات پیش آئے، شمالی وزیرستان سرفہرست رہا۔ صوبے بھر میں دہشتگردی کے مقدمات میں ایک ہزار 116 ملزمان نامزد ہیں، ی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں 148 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں سے ڈی آئی خان میں 67 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 53، بنوں 35، ڈی آئی خان 31، پشاور 13 اور کرم میں دہشتگردی کے 8 واقعات رونما ہوئے۔