کوئٹہ (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سکیورٹی کے قیام کیلئے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے ہیں۔