سرینگر (اے ایف پی) بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فوج کے 4ہزار ریٹائرڈاہلکاروں کو مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر دوبارہ تعینات کیا جائے گا، یہ اعلان پاکستان کے ساتھ دہائیوں میں اپنے سب سے سنگین تنازع کو ختم کرنے کے لئے جنگ بندی پر پہنچنے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔تشدد میں تقریباً 70 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کا آغاز گزشتہ ماہ پہلگام حملےکے بعد آیا تھا، جس کا الزام نئی دہلی نے اسلام آباد پر عائد کیا تھا ، تاہم اسلام آباد نے اس الزام کی تردید کی ہے۔