اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)عالمی نشریاتی اداروں اور پرنٹ میڈیا میں پاک بھارت جنگ اور موجودہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے عسکری کردار کی ستائش اور آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی کامیابی قرار دینے کا سلسلہ جاری ہے، نیویارک ٹائمز میں شائع مضمون کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا، بھارت کی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا،بھارت کیساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے، پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر انکے حق میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازع نے عوامی جذبات میں تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے کچھ جیت لیا ہے اب ہم ناکام ریاست نہیں ہیں تمام منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کیا ہے بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت کا آغاز کیا پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب اور بڑی جنگ سے بچنے کیلئے پاکستان نے بھارتی سیز فائر کی پیشکش کو قبول کیا پاک فضائیہ نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی لڑاکا طیاروں کو زمین بوس کرکے سب کو حیران کیا آپریشن کی کامیابی مسلح افواج بالخصوص جنرل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کو بحال کرتی ہے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد جنرل سید عاصم منیر قومی نجات دہندہ کے طور پر ابھرے اس قسم کی فتوحات فوج کی پیشہ ورانہ طاقت کو سیاسی اثر و رسوخ سے زیادہ تقویت دیتی ہیں۔