• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بڑے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔ حکومت پاکستان کاموقف ہے کہ ہم بے نظیر انکم سپورٹپروگرام کی کوریج اور امداد کی شرح کو بڑھانا چاہتے ہیں:جنوری سے سہ ماہی رقم ساڑھے13 ہزار سے بڑھاکر ساڑھے 14 ہزار روپےکی جائیگی ، ایک کروڑ خاندان مستفید ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بی آئی ایس پی کے لیے716 ارب روپےمختص کیے جائیں گےجو جی ڈی پی کے اعشاریہ پانچ فی صد کے مساوی ہے۔ یہ بجٹ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تاریخ کا سب سے بڑ ابجٹ ہوگا۔ رواں مالی سال کےمقابلے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیاجائے گا۔ رواں مالی سال کابجٹ 598ارب73کروڑ روپے ہے۔
اہم خبریں سے مزید