• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہریانہ کی یو ٹیوبر جیوتی ملہوترا 6 افراد سمیت جاسوسی کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد(فاروق اقدس)ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا،ہائی پروفائل کیس میں گرفتار خاتون یو ٹیوبر سے اعترافی بیان بھی حاصل کر لیا گیا ، الزامات میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں،ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات کی فراہمی بھی شامل ،جیوتی 2023ء میں پاکستان بھی آچکی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان پر پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزامات ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ سے تعلق رکھنے والی معروف ٹریول یوٹیوبر جیوتی ملہوتراکے یوٹیوب پر تقریباً 4 لاکھ سبسکرائبرز ہیں، اس پر الزام ہے کہ وہ پاکستان کے ایک انٹیلی جنس آپریٹو کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھیں اور پاکستان کے متعدد دورے بھی کر چکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملہوترا نے اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ”Say No to War“ اور ”Sarv Dharm Vada Pav“ جیسے نعروں کے ذریعے ایک ایسا بیانیہ فروغ دیا جو پاکستان کے مفاد میں اور بھارتی ریاستی مؤقف کے خلاف تصور کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید