کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی تاجروں نے پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکیہ اور آذربائیجان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے،بنگلہ دیش سے مخصوص درآمدات پر پابندی ، چندی گڑھ یونیورسٹی نے ترک اور آذربائیجان کی جامعات کیساتھ معاہدہ ختم کردیئے۔بھارتی حکومت نے بنگلہ دیش سے مخصوص مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگادی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت دشمنی میں اندھا ہوگیا، بھارتی ٹریڈ ایسوسی ایشن نے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کیساتھ تجارت مکمل بند کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز کا اجلاس ہوا جس میں، آل انڈیا ٹریڈرز کے صدر نے کہا کہ تاجر برادری نے دونوں ممالک کے خلاف سخت ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اقدامات کو "دشمنی” قرار دیا ہے۔چندی گڑھ یونیورسٹی نے ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ 23 سمجھوتےختم کرنے کا فیصلہ اعلان کردیاہے۔ چندی گڑھ یونیورسٹی نےکہا کہ ان ممالک کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ ہم نے اپنے فیکلٹی ایکسچینج کو روک دیا ہے۔