رانی پور (نامہ نگار) رانی پور کی پسگردائی میں پانچ برادریوں میں چلنے والے قبائلی تنازع کے خاتمے اور امن بحالی کے لئے بڑی تعداد میں امن قافلہ نکالا گیا، رانی پور کی پسگردائی میں پانچ برادریوں جونیجا برادری کا جونیجا برادری سے، شاہانی سولنگی تکرار ،سرکی برادری کا سرکی برادری سے اور شاہانی وسان خونی تکرار کے خاتمے کے لئے پیر سید معشوق شاہ جیلانی، صدر پریس کلب رانی پور اکبر شاہانی، سردار نظير جامڑو، سردار شاہنواز کلہوڑو، پیر عاصم شاہ جیلانی، میر غلام عباس ٹالپر کی سربراہی میں رانی پور ہاؤس سے قافلہ نکالا گیا ۔