کراچی(نیوزڈیسک)ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اس خطے میں جنگ اور فساد کی جڑ صہیونی حکومت ہے جسے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خطے میں امن کی بات کرنے والا بیان جھوٹ پر مبنی ہے،امریکا اپنی طاقت کا استعمال کرتا ہے تاکہ صیہونی (اسرائیلی) حکومت کو 10 ٹن وزنی بم دیے جا سکیں جو وہ غزہ کے بچوں کے سروں پر گرا سکے۔