• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بار کونسل کاممبرز وکلاء کی لائف انشورنس کروانے کافیصلہ

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پنجاب بار کونسل نے ممبر زوکلاء کی لائف انشورنس کرانے کا فیصلہ کر لیا ، 10 روز میں انشورنس کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کی جائیں گی ۔ پنجاب بار کونسل کی فنانس ، بناولٹ فنڈ،سیمینار و سمپوزیم کمیٹیز کا مشترکہ اجلاس وائس چیئرمین عرفان صاق اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فاروق ڈوگر کی صدارت میں ہوا ۔ عرفان صادق تارڑ اور فاروق ڈوگر نے کہا کہ وکلاء کی اکثریت انتہائی خطرناک حالات میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں ، اس دوران بہت سے وکلاء اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کو شفافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔
لاہور سے مزید