لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے فائنل پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 68.49 فیصد رہا، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ شانزے اعوان نے 800 میں سے 708 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی طالبہ اقرا سعید اعوان نے 692 نمبر لے کر دوسری جبکہ اسی کالج کی طالبہ خدیجۃ الکبری نے 691 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔