• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت علماء اسلام کااجلاسمسلح افواج کو خراج تحسین

لاہور(خبرنگار) مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سرپرست اعلی مولانا میاں محمد اجمل قادری نے پریس کانفرنس کی ، انہوں نے کہاکہ مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوری و عاملہ کا اجلاس امیر مرکزیہ پیرسیدچراغ الدین شاہ کی زیرصدارت ہوا ،مولانا میاں محمد اجمل قادری نے مزید کہا کہ مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مجلس شوریٰ نے پاک بھارت کی کشیدگی کےدوران پاک فوج اورفضائیہ کی کارکردگی کوخراج تحسین پیش کیا ۔بالخصوص ایئرچیف مارشل کی قیادت میں بھارت میں گئےحملوں کو سراہا مرکزی شوریٰ نےسپہ سالارپاکستان جنرل حافظ سید عاصم منیرکو صحیح معنوں میں اسلام اورپاکستان کا سپوت قراردیا اجلاس میں وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاگیا ملک میں سیاسی ہم آہنگی کے لیے فوری طور پراستحکام پاکستان گول میزکانفرنس منعقد کی جائے۔
لاہور سے مزید