• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین اوراہلخانہ کے علاج کیلئے 21لاکھ کے فنڈزجاری

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ پنجاب پولیس نے رواں سال صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3375 ملزمان گرفتار کر کے 3301 مقدمات درج کئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔
لاہور سے مزید