• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیاں اورپھل بدستومہنگے فروخت،آلو 70روپے کلو تک فروخت

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پرائس کنٹرول کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹوں میں دکانداروں نے حکومت کے جاری کردہ نرخنامے کو کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ اہمیت نہ دی ، سبزیوں اور پھلوں کی خریداری کے لئے آنے والے عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹتے رہے ۔سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا درجہ اول کی قیمت 50روپے مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹوں اور گلی محلوں کی سطح پر دکاندار وں نے 70 روپے کلو تک فروخت کیا پیاز درجہ اول35کی بجائے50، ٹماٹر درجہ اول35کی بجائے60 ،لہسن دیسی نیا 205کی بجائے300سے 340، ،ادرک چائنہ550 کی بجائے 720سے740،کھیرا فارمی50کی بجائے70 ،میتھی90کی بجائے120سے 130،بینگن 70کی بجائے90،بند گوبھی30 کی بجائے50،پھول گوبھی105کی بجائے 150سے160،شملہ مرچ75کی بجائے 90سے 100، بھنڈی140کی بجائے 170سے180،شلجم45کی بجائے 60سے 70،اروی175کی بجائے200سے 220 ،مٹر190کی بجائے240سے250 ،کریلا 80کی بجائے100سے110،سبز مرچ90کی بجائے150 روپے فی کلوفروخت ہوا ۔،لیموں دیسی560کی بجائے800 ،ٹینڈے دیسی100کی بجائے150سے160، گھیا کدو50کی بجائے70،پالک فارمی30کی بجائے40،گاجر چائنہ50کی بجائے75سے80جبکہ گھیا توری95کی بجائے150سے160روپے کلو فروخت کی گئی ۔ پھلوں میں سیب ایرانی درجہ اول345کی بجائے530سے550،سیب ایرانی درجہ دوم260کی بجائے380سے400،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول365کی بجائے580سے600روپے،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم280کی بجائے430سے450،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم200کی بجائے280سے300،سیب کالا کولو میدانی درجہ اول250کی بجائے330سے350،سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم140کی بجائے230سے250،سیب سفید درجہ اول220کی بجائے300سے320،سیب سفید درجہ دوم130کی بجائے150سے160،کیلا درجہ اول درجن 220کی بجائے320سے340،کیلا درجہ دوم درجن150کی بجائے200،کیلا درجہ سوم درجن100کی بجائے120،انار دانے دار540کی بجائے700سے750،انار قندھار ی درجہ اول650کی بجائے850سے900،انار قندھاری درجہ دوم450کی بجائے600،آلو بخارہ450کی بجائے500سے550،آڑو درجہ اول170کی بجائے280سے300،آڑو درجہ دوم115کی بجائے200سے220،لوکاٹ145کی بجائے170سے180،آم سندھڑی245کی بجائے300،آم سہارنی145کی بجائے250،آم دوسہری180کی بجائے280سے300،گرما95کی بجائے110سے120،خربوزہ درجہ اول95کی بجائے120،خربوزہ درجہ دوم55کی بجائے70،پپیتا270کی بجائے290سے300،خوبانی سفید300کی بجائے400سے420،فالسہ230کی بجائے300،تربوز40،کھجور ایرانی460کی بجائے500سے520جبکہ کھجور اصیل 430کی بجائے480سے500روپے کلو تک فروخت کی گئی ۔
لاہور سے مزید