لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب میں معمول کی ویکسینیشن کی شرح 8ماہ میں 72 فیصد سے بڑھ کر 88.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے، پنجاب ہیلتھ اینڈ پاپولیشن سروے 2025 کے مطابق شہری علاقوں میں یہ شرح 88.7 اور دیہی علاقوں میں 88.4 فی صد ہے ، اس سے پہلے گزشتہ سال MICS سروے میں یہ شرح 72 فی صد پائی گئی تھی ڈائریکٹرتوسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات نے کہا ہے کہ یہ محض اعداد نہیں بلکہ ہزاروں زندگیاں ہیں۔ ان ہزاروں بچوں کی زندگیاں اور ہمارے شہری اب زیادہ محفوظ ہیں۔ پچھلے سروے کے بعد ہم نے فوری اقدامات کئے جن میں رسائی کو بڑھانے، 400نئے سنٹرز کا قیام، فیول کارڈ کا نیا نظام نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے سمیت مربوط حکمت عملی اختیار کی گئیں کرونا وبا کے دوران ویکسینیشن کی شرح میں کمی بعد بہت بڑا اضافہ ہے ۔